S.T.O.R.Y Method for Freelancers: A Better Client Communication Formula

S.T.O.R.Y Method for Freelancers: A Better Client Communication Formula

S.T.O.R.Y میتھڈ کیا ہے؟ فری لانسرز کے لیے زبردست کلائنٹ کمیونیکیشن فارمولا

فری لانسنگ میں اکثر لوگ کلائنٹ کو متاثر کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنی اسکلز، تجربہ، کوالیفکیشن اور استعمال کیے جانے والے ٹولز کی لمبی فہرست بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

مثلاً:

Hi Sir, I am an AI automation expert. I have experience with ChatGPT, Make, Zapier and many AI tools. I can automate your business. Please hire me.

مسئلہ یہ ہے کہ کلائنٹ کی پہلی ترجیح یہ جاننا نہیں ہوتی کہ آپ کتنے ٹولز جانتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ کیا آپ نے اس کا بزنس سمجھا ہے، اس کا اصل مسئلہ پہچانا ہے اور کیا آپ اسے بہتر رزلٹ کی طرف لے جا سکتے ہیں؟

اس مقصد کے لیے S.T.O.R.Y میتھڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس میتھڈ کا بنیادی خیال یہ ہے کہ اپنی سی وی سنانے کے بجائے کلائنٹ کو اس کی موجودہ حالت، مسئلہ، ممکنہ بہتر رزلٹ، اپنی آبزرویشن اور ایک آسان نیکسٹ سٹیپ دکھایا جائے۔

S.T.O.R.Y میتھڈ  کیا ہے؟

S.T.O.R.Y ایک کلائنٹ کمیونیکیشن فارمولا ہے جس کے پانچ بنیادی حصے ہیں:

S = سیچویشن
T = ٹرَبل
O = آؤٹ کم
R = ریویل
Y = یس

یعنی آپ کی گفتگو کا فلو کچھ اس طرح ہونا چاہیے:

سیچویشن → ٹرَبل → آؤٹ کم → ریویل → یس

S — سیچویشن

سب سے پہلے کلائنٹ کی موجودہ سیچویشن دکھائیں۔

اپنی تعریف سے گفتگو شروع کرنے کے بجائے کلائنٹ کو یہ احساس دلائیں کہ آپ نے واقعی اس کا بزنس، ویب سائٹ یا موجودہ ورک فلو دیکھا ہے۔

مثلاً:

John, your website is currently on page 3 for “plumber Austin”.

اے آئی فری لانسر کے لیے:

Your team is currently replying to every customer enquiry manually.

یا:

Your business receives WhatsApp enquiries, but there is no automatic follow-up system.

اس حصے کا مقصد کلائنٹ کے ذہن میں یہ خیال پیدا کرنا ہے کہ:

“اس شخص نے واقعی میرا کام دیکھا ہے۔”

اچھی سیچویشن کی خاصیت

سیچویشن:

  • مخصوص ہونی چاہیے
  • حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے
  • کلائنٹ کے بزنس سے متعلق ہونی چاہیے
  • ایسی بات نہیں ہونی چاہیے جو ہر بزنس کو بھیجی جا سکے

مثلاً اگر کلائنٹ کے پاس واٹس ایپ بکنگ موجود ہے تو اسی کا ذکر کریں۔ اگر اس کی ویب سائٹ پر کانٹیکٹ فارم ہے تو وہ سیچویشن کا حصہ بن سکتا ہے۔

T — ٹرَبل

سیچویشن کے بعد اگلا مرحلہ ٹرَبل ہے۔

یہاں صرف مسئلہ بیان نہیں کرنا بلکہ یہ بتانا ہے کہ اس مسئلے کا بزنس پر کیا امپیکٹ پڑ رہا ہے۔

مثلاً:

Your competitors have more reviews, so they are getting more customer calls.

یا:

Because every enquiry is handled manually, some leads are waiting too long and may go to competitors.

یا:

Your staff is spending several hours every week copying the same information between Excel, WhatsApp and email.

یہاں اہم بات یہ ہے کہ ٹرَبل کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں۔

جو مسئلہ آپ نے حقیقت میں دیکھا ہے یا جسے ایویڈنس سپورٹ کرتا ہے، صرف وہی بیان کریں۔

O — آؤٹ کم

اب کلائنٹ کو دکھائیں کہ بہتر صورتحال کیسی نظر آ سکتی ہے۔

صرف یہ کہنا کافی نہیں:

I can fix it.

آؤٹ کم میں کلائنٹ کو پاسیبل فیوچر رزلٹ دکھایا جاتا ہے۔

مثلاً:

A similar client had the same problem. After fixing it, they moved from page 3 to page 1 and received more calls.

اے آئی آٹومیشن کی مثال:

A similar business was manually answering repeated customer questions. After adding an AI assistant, routine enquiries were handled automatically and the team could focus on serious customers.

فیک سکسیس اسٹوری سے بچیں

اگر آپ کسی دوسرے کلائنٹ کا رزلٹ مثال کے طور پر بیان کر رہے ہیں تو وہ حقیقی ہونا چاہیے۔

جو رزلٹ آپ نے حاصل نہیں کیا، اسے اپنا رزلٹ بنا کر پیش نہ کریں۔

R — ریویل

ریویل وہ جگہ ہے جہاں آپ کلائنٹ کو فوری ویلیو دکھاتے ہیں۔

جنیرک آفر دینے کے بجائے کلائنٹ کے کیس میں کوئی اسپیسفک آبزرویشن یا کلیو دیں۔

مثلاً:

I checked for a few minutes and found two toxic links – the same type of issue.

یا:

I checked your enquiry process and noticed that customers are asking the same five questions repeatedly.

یا:

I reviewed your booking flow and noticed there is no automatic confirmation after the customer submits the form.

ریویل کا مطلب بنیادی طور پر یہ ہے:

“میں نے آپ کے کیس میں کچھ یوزفل نوٹس کیا ہے۔”

Y — یس

آخری مرحلہ یس ہے۔

لیکن یہاں یس سے مراد یہ نہیں کہ کلائنٹ فوراً آپ کو مکمل پروجیکٹ دے دے۔

ابتدا ہی میں یہ کہنا مناسب نہیں:

Hire me now.

Give me the full project.

Let’s start the $500 contract today.

اس کے بجائے ایک آسان، کم رسک اور کم کمیٹمنٹ والا نیکسٹ سٹیپ دیں۔

مثلاً:

Can I send you a 2-minute audit?

Would you like a short demo?

Can I show you the three areas I would automate first?

Would a 10-minute call help?

اصل اصول یہ ہے:

کم رسک + کم ٹائم + کم کمیٹمنٹ = کلائنٹ کے لیے یس کہنا آسان

مکمل S.T.O.R.Y مثال — اے آئی آٹومیشن

اب پورے فارمولا کو ایک ساتھ دیکھیں۔

سیچویشن

Your website currently receives customer enquiries through a basic contact form.

ٹرَبل

Customers have to wait for someone from your team to manually reply, even for simple questions.

آؤٹ کم

A similar business automated common questions and lead collection so customers could get immediate responses.

ریویل

I checked your website and most customer questions appear to be about pricing, availability and booking – these can be handled automatically.

یس

Would you like me to send you a simple demo of how this could work on your website?

یہ صرف:

I am an AI Expert.

کہنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ کلائنٹ فوکسڈ اپروچ ہے۔

S.T.O.R.Y میتھڈ  یاد رکھنے کا آسان فارمولا

اس پورے میتھڈ کو یاد رکھنے کے لیے یہ پانچ لائنیں ذہن میں رکھیں:

S — See the Situation

کلائنٹ ابھی کہاں ہے؟

T — Tell the Trouble

اصل رکاوٹ یا نقصان کیا ہے؟

O — Offer the Outcome

بہتر رزلٹ کیسا ہو سکتا ہے؟

R — Reveal What You Found

آپ نے کیا یوزفل چیز نوٹس کی؟

Y — Ask for an Easy Yes

اگلے آسان نیکسٹ سٹیپ کے لیے رضامندی لیں۔

۔۔۔

دیکھیے

        کلائنٹ کمیونیکیشن کا حیرت انگیز C3 Method

بشکریہ:

سید رضوان احمد

تبصرہ کریں