سی تھری فریم ورک: کلائنٹ سے گفتگو کا فن
فری لانسنگ میں صرف اچھا کام سیکھ لینا کافی نہیں۔ بہت سے فری لانسر اپنی اسکل، تجربے اور ٹیکنیکل علم میں بہترین ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی کلائنٹ کو قائل نہیں کر پاتے۔ اس کی ایک بڑی وجہ بات چیت ہے۔ کلائنٹ آپ کی لفاظی کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ کیا آپ نے اس کا مسئلہ صحیح سمجھا ہے، کیا آپ کے پاس واضح حل ہے، اور کیا آپ اس کے ساتھ اعتماد سے کام کر سکتے ہیں؟
اسی مسئلے کو آسان بنانے کے لیے سی تھری فریم ورک گفتگو کا ایک سادہ اور عملی طریقہ پیش کرتا ہے، جس کا بنیادی اصول ہے:
Clarity → Confidence → Client
یعنی صاف بات کریں، ترتیب سے بات کریں، اور سب سے بڑھ کر کلائنٹ کے مسئلے اور فائدے کی بات کریں۔
C3 Framework کیا ہے؟
سی تھری فریم ورک فری لانسرز کے لیے ایک ایسا طریقۂ گفتگو ہے جو یہ سکھاتا ہے کہ صرف اچھی انگلش بولنا کافی نہیں، بلکہ گفتگو میں تین چیزیں ہونی چاہئیں:
C1 — Clarity
اپنی بات آسان، واضح اور مختصر رکھیں۔ ایک جملے میں ایک ہی خیال پیش کریں اور غیر ضروری مشکل الفاظ سے بچیں۔
مثلاً:
مشکل انداز:
I would like to comprehensively optimize the overall performance of your website.
آسان انداز:
I can make your website faster.
اگر کلائنٹ آپ کی بات فوری سمجھ سکتا ہے تو اندازِ گفتگو بہتر ہے۔
C2 — Confidence
کانفیڈینس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ تیز تیز انگلش بولیں یا بڑے بڑے الفاظ استعمال کریں۔ اصل اعتماد یہ ہے کہ آپ اپنی بات میں ترتیب قائم کر سکیں۔
اس کے لیے یہ فارمولا استعمال کیا جا سکتا ہے:
Point → Reason → Example → Point
یعنی پہلے اپنی بات کہیں، پھر وجہ بتائیں، مثال دیں، اور آخر میں اصل بات کو دوبارہ واضح کریں۔
C3 — Client
یہ C3 Framework کا سب سے اہم حصہ ہے۔ گفتگو کا مرکز آپ نہیں، کلائنٹ ہونا چاہیے۔
مثلاً:
I Language:
I will do SEO for you.
اس کے مقابلے میں:
You Language:
You can get more relevant traffic and more chances of customer enquiries.
دوسرا جملہ زیادہ مؤثر ہے کیونکہ اس میں سروس کے بجائے کلائنٹ کو حاصل ہونے والے فائدے کی بات کی گئی ہے۔
کلائنٹ آپ پر اعتماد کیسے کرتاہے؟
فری لانسنگ میں اصل اعتماد اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کلائنٹ کو محسوس ہو کہ:
- آپ نے اس کا مسئلہ سمجھ لیا ہے۔
- آپ صرف اپنی تعریف نہیں کر رہے۔
- آپ کو معلوم ہے کہ اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔
- آپ کے پاس عملی حل موجود ہے۔
سی تھری فریم ورک میں اس بات کو ایک مکینک کی مثال سے سمجھا جا سکتا ہے۔
فرض کریں دو مکینک ہیں۔
پہلا کہتا ہے:
میں بہت تجربہ کار ہوں اور کئی سال سے گاڑیاں ٹھیک کر رہا ہوں۔
دوسرا کہتا ہے:
آپ کی گاڑی اسٹارٹ ہونے میں دیر کر رہی ہے۔ پہلے بیٹری اور اسٹارٹر چیک کرتے ہیں، پھر اصل مسئلہ سامنے آ جائے گا۔
زیادہ اعتماد دوسرے مکینک پر ہوگا، کیونکہ اس نے اپنی تعریف کے بجائے مسئلے، تشخیص اور اگلے قدم پر بات کی۔ فری لانسنگ میں بھی یہی اصول کام کرتا ہے۔
دورانِ گفتگو فری لانسرز کی ایک عام غلطی
بہت سے فری لانسرز گفتگو کا آغاز اس طرح کرتے ہیں:
I am an expert.
I have 5 years of experience.
I know WordPress.
I know SEO.
I am a professional designer.
یہ معلومات غلط نہیں ہیں، لیکن کلائنٹ کا بنیادی سوال یہ نہیں ہوتا کہ آپ کیا جانتے ہیں۔
اس کا اصل سوال یہ ہوتا ہے:
آپ میرے مسئلے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
I Language سے You Language کی طرف جائیں
گفتگو میں ایک بڑی تبدیلی یہ ہو سکتی ہے کہ آپ اپنے جملوں میں I کم اور You زیادہ استعمال کریں۔
I Language کی مثال
I am an expert web developer.
I have 5 years of experience.
I know responsive design.
یہ پوری گفتگو فری لانسر کی اپنی ذات کے بارے میں ہے۔
You Language کی مثال
Your website looks good on desktop, but the checkout button is difficult to use on mobile. I can fix the mobile layout without changing your desktop design.
یہاں گفتگو کی ترتیب ہے:
Client → Problem → Benefit → Solution
یہی وجہ ہے کہ You Language کلائنٹ کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
کلائنٹ کے ذہن میں چار بنیادی سوال
جب کوئی کلائنٹ آپ سے بات کرتا ہے تو وہ عام طور پر چار چیزیں جاننا چاہتا ہے:
- کیا اس شخص نے میری بات صحیح سمجھی؟
- کیا اسے اصل مسئلہ معلوم ہے؟
- کیا اس کے پاس واضح حل ہے؟
- کیا میں اسے اپنا وقت اور پیسہ دے سکتا ہوں؟
اسی لیے Communication کا مقصد صرف متاثر کرنا نہیں، بلکہ uncertainty کم کرنا ہونا چاہیے۔
کلائنٹ گھیرنے کا آسان فارمولا
C3 Framework میں کلائنٹ سے گفتگو کے لیے ایک بہت مفید فارمولا دیا گیا ہے:
Problem → Understanding → Solution → Evidence → Next Step
Problem
سب سے پہلے اصل مسئلہ پہچانیں۔
Understanding
کلائنٹ کو احساس دلائیں کہ آپ نے اس کی بات صحیح طرح سے سمجھ لی ہے۔
Solution
سادہ زبان میں حل بتائیں۔
Evidence
مختصر تجربہ یا پہلے کیے گئے کامیاب کام کی مثال دیں۔
Next Step
آخر میں واضح کریں کہ آگے کیا کرنا ہے۔
کلائنٹ سے بات چیت کی مکمل کی مثال
فرض کریں کلائنٹ کہتا ہے:
“میری Website موبائل پر صحیح نہیں چل رہی۔”
آپ جواب دے سکتے ہیں:
I understand that the main problem is the mobile layout. Some sections are not fitting properly on smaller screens. I would first fix the responsive layout without changing the desktop design. If you send me the website link, I can review the main issues and suggest the next step.
اس جواب میں چار اہم کام ہوئے:
- Problem سمجھا گیا۔
- Solution دیا گیا۔
- Risk کم کیا گیا۔
- Next Step واضح کیا گیا۔
پہلے سنیں، پھر اپنی Service بیچیں
کلائنٹ اپنی پرابلم بیان کرے تو فوراً یہ نہ کہیں:
“میں یہ کر سکتا ہوں۔”
پہلے چند سوالات پوچھیں:
- اصل مسئلہ کیا ہے؟
- سب سے اہم ترجیح کیا ہے؟
- کس نتیجے کی توقع ہے؟
- کب تک چاہیے ؟
- پہلے کیا کچھ کیا جا چکا ہے؟
اس کے بعد ریکوائرمنٹ دوبارہ کنفرم کریں۔
مثلاً:
Just to make sure I understand correctly, you want the mobile version fixed without changing the desktop design.
یہ ایک چھوٹی سی لائن کلائنٹ کو یہ احساس دلاتی ہے کہ اس کی بات واقعی سنی گئی ہے۔
ٹیکنیکل انداز اختیار نہ کریں
کلائنٹ سے گفتگو کرتے وقت ٹیکنیکل ٹرمز کا ضرورت سے زیادہ استعمال اکثر نقصان دہ ہوتا ہے۔
مثلاً:
I will refactor the responsive breakpoint architecture and optimize the flex constraints.
یہ جملہ technically درست ہو سکتا ہے، لیکن عام کلائنٹ کے لیے غیر ضروری طور پر مشکل ہے۔
اس کے بجائے کہیں:
I’ll fix the mobile layout so it works properly on smaller screens, while keeping the desktop version unchanged.
یعنی کلائنٹ کو یہ بتائیں کہ کیا بہتر ہوگا، صرف یہ نہیں کہ آپ اندرونی طور پر کون سی technical technique استعمال کریں گے۔
اپنی سی وی نہیں، سلوشن بیچیں
کلائنٹ آپ کی پوری Career Story، Certificates، Courses یا Software List خریدنے نہیں آیا۔
وہ آیا ہے:
اپنا مسئلہ حل کروانے۔
اس لیے گفتگو کی بہترین ترتیب یہ ہے:
Client Problem → Your Understanding → Your Solution → Client Benefit
C3 Framework کے مطابق Freelance Proposal کیسے لکھیں؟
ایک کمزور Proposal کچھ یوں ہو سکتا ہے:
Hi Sir, I am an expert WordPress developer with five years of experience. Please give me this job.
اس کے مقابلے میں بہتر Proposal:
Hi, I noticed that your main concern is the mobile layout rather than a complete redesign. I can first identify the sections causing problems and fix them without changing your existing desktop design. Send me the website link and I can review the main issues.
فرق واضح ہے۔ دوسرا Proposal Freelancer سے نہیں بلکہ Client کے مسئلے سے شروع ہوتا ہے۔
Client Call میں C3 Framework کیسے استعمال کریں؟
فرض کریں کلائنٹ کہتا ہے:
“ہماری ویب سائٹ پر ٹریفک ہے لیکن سیل نہیں آ رہی۔”
فوراً یہ نہ کہیں:
I can do SEO.
اس کے بجائے پہلے تجزیہ کریں:
Are visitors reaching the contact page but not submitting the form, or are they leaving the website earlier?
یہ سوال کلائنٹ کو دکھاتا ہے کہ آپ صرف سروس بیچنے نہیں آئے بلکہ پرابلم سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Video Explanation میں پہلے Value دیں
Freelancers اکثر Video Proposal یا Loom Video کی ابتدا اس طرح کرتے ہیں:
Hi, my name is Ahmed. I have seven years of experience…
اس کے مقابلے میں زیادہ Client-focused انداز:
I reviewed your homepage and noticed one important issue on mobile. The contact button appears too low on the screen. Let me quickly show you how I would improve it.
اصول بہت سادہ ہے:
پہلے Value، پھر Introduction۔
رپورٹنگ میں بھی کلائنٹ کا مفاد دکھائیں
صرف یہ کہنا:
Your rankings improved.
کمزور Reporting ہے۔
زیادہ مفید Reporting یہ ہوگی:
Your main keyword moved from position 18 to 9, and organic enquiries increased from 8 to 13 this month.
کلائنٹ کو صرف یہ نہیں بتانا کہ “کام ہوا”، بلکہ یہ بھی بتانا ہے کہ بزنس کو فائدہ کیا ہوا۔
Fake Confidence سے بچیں
Confidence کا مطلب ہر بات پر فوراً:
Yes, I can do it.
کہہ دینا نہیں ہے۔
اگر کسی چیز کی پہلے ویریفکیشن ضروری ہے تو بہتر جواب ہوگا:
I understand the requirement, but I need to check that part before I confirm.
یعنی Fake Confidence سے Honest Confidence بہتر ہے۔
C3 Framework کے پانچ Golden Rules
C3 Framework کے مطابق ایک Freelancer کو پانچ اصول ہمیشہ یاد رکھنے چاہئیں:
- اپنی تعریف کم کریں اور کلائنٹ کا مسئلہ زیادہ سمجھیں۔
- ریکوائرمنٹس دوبارہ بیان کرکے کنفرم کریں۔
- مسئلے کا حل آسان زبان میں دیں۔
- اپنے سابقہ کام کا حوالہ یا مثال مختصر دیں۔
- آخر میں واضح کریں کہ اگلا قدم کیا ہوگا۔
ہر فری لانسر کے لیے تیار فارمولا
آپ تقریباً ہر کلائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ فارمولا استعمال کر سکتے ہیں:
I understand that your main problem is ____.
This is happening because ____.
I suggest we first ____.
This should help you ____.
If you share ____, I can review it and suggest the next step.
یہ Template گفتگو کو structured، client-focused اور actionable رکھتا ہے۔
مختلف Freelancers کے لیے C3 کی مثالیں
Web Developer
Your desktop design is fine, but some sections overflow on mobile. I can fix the mobile layout without changing your existing desktop design.
Graphic Designer
Your poster contains too much information at the same level. I would simplify the layout so customers notice the main offer first.
Video Editor
The opening is quite slow. I would bring the main message into the first few seconds so viewers understand the video faster.
SEO Freelancer
You already have traffic, so I would first check why those visitors are not converting into enquiries.
Social Media Manager
Your page is posting regularly, but the content does not clearly guide followers toward an enquiry or purchase.
ان تمام مثالوں میں ایک چیز مشترک ہے: پہلے Client کی موجودہ Situation یا Problem بیان کی گئی، پھر Solution کی سمت بتائی گئی۔
Client Communication کے لیے Useful English Phrases
Requirement Confirm کرنے کے لیے
Just to make sure I understand correctly…
Problem identify کرنے کے لیے
The main issue I noticed is…
Suggestion دینے کے لیے
I recommend starting with…
Reason دینے کے لیے
I suggest this because…
Risk کم کرنے کے لیے
I can do this without changing…
Next Step دینے کے لیے
Send me the current version and I’ll review it first.
C3 Framework کی Practice کیسے کریں؟
اپنی کوئی Skill منتخب کریں، مثلاً:
- Web Development
- Graphic Design
- Video Editing
- SEO
- Amazon
- Social Media
- Content Writing
پھر فرض کریں Client کہتا ہے:
“مجھے Sales نہیں مل رہیں۔”
فوراً اپنی Service بیچنے کے بجائے خود سے پوچھیں:
Client سے کیا سوال پوچھوں گا؟
سب سے پہلے سمجھیں کہ Sales کس مرحلے پر کم ہو رہی ہیں۔
اصل Problem کیا ہو سکتی ہے؟
Traffic، Offer، Pricing، Landing Page، Conversion، Trust یا کوئی اور مسئلہ ہو سکتا ہے۔
پہلا چھوٹا Solution کیا ہو سکتا ہے؟
بغیر مکمل Project شروع کیے پہلے Diagnose یا Audit کیا جا سکتا ہے۔
Client کو Next Step کیا دوں گا؟
مثلاً موجودہ Website، Analytics، Ad Campaign یا Content کا Link مانگیں تاکہ اگلا قدم واضح ہو۔ یہ Practice Exercise بھی Framework کا عملی حصہ ہے۔
C3 Framework کا خلاصہ
C1 — Clarity
سادہ اور واضح بات کریں۔
One Idea = One Sentence
C2 — Confidence
اپنی بات ترتیب کے ساتھ کہیں۔
Point → Reason → Example → Point
C3 — Client
اپنی ذات سے زیادہ Client کے مسئلے اور فائدے پر بات کریں۔
You > I
پورے Framework کو ایک لائن میں یوں سمجھا جا سکتا ہے:
صاف بات کریں → ترتیب سے بات کریں → Client کے فائدے کی بات کریں۔
بشکریہ:
سید رضوان احمد